محمد صادق سنجرانی کا سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاٰں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کے سردار اعظم موسی خیل نہ صرف سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کی موثر آواز تھے بلکہ ملک کی جمہوری اقدار کے پاسدار تھے۔ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاٰں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کے سردار اعظم موسی خیل نہ صرف سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کی موثر آواز تھے بلکہ ملک کی جمہوری اقدار کے پاسدار تھے۔ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔