وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی ترلائی میں بے گھر افراد کیلئے نئے سہولت سنٹر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ترلائی میں بے گھر افراد کیلئے نئے سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔ چیف کمشنر عامر علی احمد اور اے ڈی سی جی کیپٹن شعیب علی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم عمران خان وفاقی دارلحکومت …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ترلائی میں بے گھر افراد کیلئے نئے سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔ چیف کمشنر عامر علی احمد اور اے ڈی سی جی کیپٹن شعیب علی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم عمران خان وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ کا افتتاح کر سکتے ہیں۔بریفنگ کے دوران عامر علی احمد نے انہیںبتایا کہ پناہ گاہ میں 104 مرد اور 40 خواتین کے رہنے کا انتظام ہے، نئے فیسیلی ٹیشن سینٹر میں ریونیو سمیت دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیاہے،کیپٹن شعیب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بے گھر افراد کی عزت نفس کو دیکھتے ہوئے پناہ گاہ قائم کی گئی ہے،پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو 3 وقت کاکھانا، رہائش، گرم بستر اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔