مقبوضہ کشمیر : پلوامہ میں 11نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

سری نگر ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز 11کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر اتوار کو مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ سرینگر سمیت تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کے قتل پر تین روز ہڑتال کی کال …

سری نگر ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز 11کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر اتوار کو مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ سرینگر سمیت تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کے قتل پر تین روز ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ مشترکہ حریت قیادت نے نوجوانوں کے قتل پر احتجاج ریکارڈ کرانے کرانے کیلئے کل پیر کو سرینگر کے علاقے بادامی باغ میں قائم بھارتی فوجی چھائونی کی طرف مارچ کی بھی کال دی ہے۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر لوگوں کو مظاہروں سے روکنے کیلئے پلوامہ اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی ریل سروس معطل ہے۔دریں اثنا پلوامہ میں نوجوانوں کی شہادت پر جموں خطے کی وادی چناب کے علاقوں بدھرواہ، ڈوڈہ، ٹھاٹھری، گندو اور کشتواڑ کے قصبوں میں بھی مکمل ہڑتال ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے کھر پورہ سرنو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 11نوجوانوں عامر احمد پال ، عابد حسین لون، اشفاق احمد، لیاقت احمد، مرتضیٰ بشیر، عاقب بشیر، شہباز علی، سہیل احمد، ظہور ٹھوکر، محمد طاہر اور محمد ہاشم کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں