چین کے صوبے سیچوان میں 5.7 شدت کا زلزلہ

بیجنگ ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) چین کے صوبے سیچوان میں 5.7کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چین کے مقامی زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق صوبے سیچوان کے ضلع یبین کی تحصیل شنگوِن سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ …

بیجنگ ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) چین کے صوبے سیچوان میں 5.7کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چین کے مقامی زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق صوبے سیچوان کے ضلع یبین کی تحصیل شنگوِن سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے محض 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان بارے فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ سیچوان فالٹ لائن پر واقع ہے اور گذشتہ سال بھی یہاں 7 درجے شدت کے زلزلے سے 20 افراد ہلاک اور 493 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں