لندن۔ 22 جولائی (اے پی پی) برطانیہ نے عراقی اور کرد فورسز کو ٹریننگ دینے کے لیے فوجیوں کی تعداد دوگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واشنگٹن میں اتحادی ممالک کے وزرا سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران مزید ڈھائی سو اضافی اہلکاروں کو تعینات کر دیا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے …
برطانیہ کا عراق میں فوج کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان

مزید خبریں
لندن۔ 22 جولائی (اے پی پی) برطانیہ نے عراقی اور کرد فورسز کو ٹریننگ دینے کے لیے فوجیوں کی تعداد دوگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واشنگٹن میں اتحادی ممالک کے وزرا سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران مزید ڈھائی سو اضافی اہلکاروں کو تعینات کر دیا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا کہ دیگر ممالک سے بھی بات کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید کیا کر سکتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چند مہینوں میں وہ داعش کیلیڈر کو اس کے گڑھ میں شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔








