سرینگر ۔ 22 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت کشمیری عوام خاص طورپر عالمی برادری کوجمہوریت، انسانیت اور کشمیریت کے کھوکھلے نعروں سے دھوکہ دیکر دراصل نہتے کشمیریوں کی نسل کشی ُجاری رکھے ہوئے ہے۔انہوںنے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان سے اپنی جدوجہد آزادی یکسوئی اور جرات مندی سے جاری رکھنے …
بھارت عالمی برادری کو دھوکہ دے کر نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے ،سید علی گیلانی کی کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل

مزید خبریں
سرینگر ۔ 22 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت کشمیری عوام خاص طورپر عالمی برادری کوجمہوریت، انسانیت اور کشمیریت کے کھوکھلے نعروں سے دھوکہ دیکر دراصل نہتے کشمیریوں کی نسل کشی ُجاری رکھے ہوئے ہے۔انہوںنے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان سے اپنی جدوجہد آزادی یکسوئی اور جرات مندی سے جاری رکھنے کی اپیل کی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے ان خیالات کا اظہارسرینگر میںاپنے دفتر کے سامنے واقع ائیرپورٹ روڈ پر ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حیدرپورہ اور گردونواح سے آئے ہوئے ایک جلوس جس میں نوجوان مرد اور خواتین شامل تھیںنے حریت چیئرمین کی رہائش گاہ کی طرف آنے کی کوشش کی،لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے نہیں دیا ۔








