ورلڈ فوڈ پروگرام کا فنڈز میں کمی کے باعث فلسطینیوں کے لیے امداد میں کمی کا اعلان، ایک لاکھ 90 ہزار فلسطینی متاثر ہوں گے

برسلز۔ 20 دسمبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں غزہ اور مغربی کنارے کے مکینوں کے لئے غذائی امداد میں کمی کر رہا ہے۔ اس کٹوتی کے سبب قریب 190,000 فلسطینی متاثر ہوں گے۔ یہ تعداد ا±ن فسلطینیوں کی تعداد کا تقریبا نصف بنتی ہے جنہیں اقوام متحدہ کا یہ ادارہ خوراک فراہم کر رہا تھا۔ امداد میں کمی …

برسلز۔ 20 دسمبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں غزہ اور مغربی کنارے کے مکینوں کے لئے غذائی امداد میں کمی کر رہا ہے۔ اس کٹوتی کے سبب قریب 190,000 فلسطینی متاثر ہوں گے۔ یہ تعداد ا±ن فسلطینیوں کی تعداد کا تقریبا نصف بنتی ہے جنہیں اقوام متحدہ کا یہ ادارہ خوراک فراہم کر رہا تھا۔ امداد میں کمی کا آغاز یکم جنوری 2019 ءسے ہو جائے گا۔ اس فیصلے کی وجہ اس ایجنسی کے پاس فنڈز کی کمی بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں