اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) 7 ویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو کہ ایشین تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری بھی ہیں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 7 ویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے اور یہ چیمپئن شپ آئندہ برس …
ساتویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، مقبول آرائیں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) 7 ویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو کہ ایشین تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری بھی ہیں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 7 ویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے اور یہ چیمپئن شپ آئندہ برس ستمبر 2017 ءمیں اسلام آباد یا کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں بارہ ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوںکی ٹیمیں شرکت کریں گے جن میں پاکستان سمیت، بھارت، سری لنکا، ملائیشیائ، تھالی لینڈ، سنگا پور، کمبوڈیا، انڈونیشیائ، بنگلہ دیش، نیپال، افغانستان، مالدیپ شامل ہیں۔









