اسلام آباد۔25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یسوع مسیح کو دنیا میں انسانیت کے لئے امن، محبت اورشفقت کی علامت کے طور پر بھیجا گیا اور ان کے پیغام امید اور معافی نے ابدی نجات کا راستہ روشن کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ …
وزیراعظم عمران خان کی کرسمس کے موقع ہر مسیحی برادری کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یسوع مسیح کو دنیا میں انسانیت کے لئے امن، محبت اورشفقت کی علامت کے طور پر بھیجا گیا اور ان کے پیغام امید اور معافی نے ابدی نجات کا راستہ روشن کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یسوع مسیح کی تعلیمات دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کے لئے امن اور خوشحالی کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے اور خوشحالی کا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کا دن ہمیں سختیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔







