اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کی آزادی کے لیے ناقابل فراموش فرض اداکیا،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،ہر مسلمان کو دیانتداری، خلوص اور بے غرضی سے پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے۔حکومت کے سامنے صرف عوام کی خدمت ہی واحد مقصد ہوتا ہے۔منگل کو قائد اعظم محمد علی جناح کی …
قائد اعظم نے مسلمانوں کی آزادی کے لیے ناقابل فراموش فرض اداکیا، سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کی آزادی کے لیے ناقابل فراموش فرض اداکیا،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،ہر مسلمان کو دیانتداری، خلوص اور بے غرضی سے پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے۔حکومت کے سامنے صرف عوام کی خدمت ہی واحد مقصد ہوتا ہے۔منگل کو قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدو جہدو جہد سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔قائدِ اعظم کا خواب ایک خوشحال پاکستان تھا۔








