اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جو عوام کو صحت کے شعبے میں مستعد‘ مساوی‘ قابل رسائی اور سستی خدمات کی فراہمی کے لئے اصلاحات لانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کے دورہ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کے دورہ کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جو عوام کو صحت کے شعبے میں مستعد‘ مساوی‘ قابل رسائی اور سستی خدمات کی فراہمی کے لئے اصلاحات لانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت کو این آئی ایچ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز‘ ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سب کے لئے صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی سب کا مشترکہ وژن ہونا چاہیے اور ہم سب کو اس نیک مقصد کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے مل کر کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے نظام میں بہتری کے لئے تحقیق ناگزیر ہے۔ طب کے شعبے میں تحقیق‘ متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کے انسداد اور کنٹرول‘ والدین کے حالات‘ بچپن کی بیماریوں اور غذائیت کی کمی جیسے صحت کے شعبے میں درپیش بنیادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ این آئی ایچ ایک قومی ادارہ ہے جو کہ وفاقی حکومت کو بیماریوں پر کنٹرول کے لئے مناسب طریقوں اور وبائی امراض اور دیگر متعدی بیماریوں پر تحقیق اور جدید طریقوں کے استعمال کے ذریعے ان مسائل پر تحقیق کرکے معاونت فراہم کرتا ہے۔







