اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے زرعی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے بدھ کے …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عطا الرحمان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے زرعی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے بدھ کے روز سابقہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سابقہ چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطا الرحمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن اور وزارت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عطاالرحمان نے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کومجوزہ قومی ٹاسک فورس ‘ ٹیکنالوجی اور علم پر مبنی معیشت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور بہتری کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ضروری ہے جس سے نئے اور تخلیقی حل میسر ہونگے ۔ انھوں نے کہا کہ آج دنیا کی بہترین معیشتوں کے پیچھے جدید علم کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اسکا اثر براہ راست ہماری معیشت پر پڑے اور پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی صرف قدرتی وسائل پر مبنی نہیں بلکہ انسانی وسائل کے بہتر معیار ، صنعتی ترقی اورویلیو ایڈیشن پر منحصر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین معیشتوں کے پیچھے جدید علم ہے جو کہ اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔







