اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کو شکایات جمع کروانے کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنے کی عوامی مہم شروع کی جانی چاہیے اور اس ضمن میں ملک بھر میں سہ ماہی بنیاد پر سیمیناروں کا اہتمام ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب سید طاہر شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کو شکایات جمع کروانے کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنے کی عوامی مہم شروع کی جانی چاہیے اور اس ضمن میں ملک بھر میں سہ ماہی بنیاد پر سیمیناروں کا اہتمام ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب سید طاہر شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب سے رجوع کرنے کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ملک بھر میں سہ ماہی سیمیناروں کے انعقاد کی ہدایت کی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی محتسب کے مشترکہ سیمینار کی صدارت پر بھی اتفاق کیا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر شکایات کے ازالے کے لئے ان دفاتر کے کردار کے بارے میں اچھی طرح آگاہ کیا جاسکے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کی جانب سے بیداری مہم نشر کرنے کے لئے پی ٹی اے اور پیمرا کو اعتماد میں لینے پر بھی زور دیا۔ صدر نے ہدایت کی کہ ایس این جی پی ایل اور بجلی کمپنیوں (ڈسکوز) کو وفاقی محتسب سے رجوع کرنے کے پیغامات شائع کرنے چاہئیں‘ اگر وہ ان شکایات کے ازالے سے قاصر ہوتے ہیں‘ صدر نے وفاقی محتسب کی طرف سے پیش کردہ خدمات تک رسائی میں عوام کی سہولت کے لئے موبائل ایپلی کیشن کے اجراءکی بھی ہدایت کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی محتسب طاہر شہباز نے صدر مملکت کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔







