بھارتی فوجیوں نے 2018ء میں35لڑکوں سمیت 375 کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر ۔ 31دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2018کے دوران 10خواتین اور35 لڑکوں سمیت375بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوںنے پورے مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی 2ہزار939کارروائیاں کیں۔شہداء میںپروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ ، …

سرینگر ۔ 31دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2018کے دوران 10خواتین اور35 لڑکوں سمیت375بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوںنے پورے مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی 2ہزار939کارروائیاں کیں۔شہداء میںپروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ ، ڈاکٹر منان بشیر وانی ، ڈاکٹر سبزار احمد صوفی ، ڈاکٹر اعجاز الدین خان ، ڈاکٹر عبدالاحد گنائی،ایم فل کے طالب علمAedimadفیاض ملک ، ایم فل کے طلبا جاوید ملک ،مسیح اللہ خان ، الطاف ملک ، جان محمد ، رفیع آہنگر، پی ایچ ڈی سکالر طالب افضل شاہ ،ایم ایس سی فزکس عمر احسن ، ایم اے انگلش عاشق حسین ڈار، ایم نفسیات محمد یونس، ایم اردو نوازاحمد وگے ، ایم اے سلامیات سجاد یوسف، ایم بی اے اشفاق احمد وانی ، انجینئرنگ گریجویٹس محمد عیسی فاضلی، سید اویس شفیع شاہ، بی ٹیک کے طلباء خورشید احمد ملک ، مزمل منظور ، نعیم احمدمیر اور آصف احمدملک جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں۔ شہداء میں حریت رہنماء میر حفیظ اللہ، طارق احمد گنائی ، محمد یوسف راتھر المعروف یوسف ندیم اور حکیم الرحمان سلطانی بھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے 21کشمیریوں کو حراست کے دوران شہید کیاگیا۔