وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نئے سال کی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ 2019ء میں پاکستان اپنی معاشی منزل حاصل کرے گا، قوم نئے سال میں انشاء اللہ تیز ی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھے گی۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت چوہدری فواد …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نئے سال کی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ 2019ء میں پاکستان اپنی معاشی منزل حاصل کرے گا، قوم نئے سال میں انشاء اللہ تیز ی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھے گی۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیا سال نئے پاکستان کی طرف ایک روشن قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں عمران خان کی قیادت میں قو م نے سیاسی منزل حاصل کی۔