بالی وڈ اداکار قادر خان طویل علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کر گئے

ممبئی۔ یکم جنوری (اے پی پی)بالی وڈ اداکار، کامیڈین، سکرین رائٹر قادر خان طویل علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین نژاد بھارتی اداکار، کامیڈین، سکرین رائٹر قادر خان 22 اکتوبر 1937ء میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق مشہور پشتون قبیلے کاکڑ سے تھا جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ہسپتال میں طویل عرصے سے زیر علاج تھیاور …

ممبئی۔ یکم جنوری (اے پی پی)بالی وڈ اداکار، کامیڈین، سکرین رائٹر قادر خان طویل علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین نژاد بھارتی اداکار، کامیڈین، سکرین رائٹر قادر خان 22 اکتوبر 1937ء میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق مشہور پشتون قبیلے کاکڑ سے تھا جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ہسپتال میں طویل عرصے سے زیر علاج تھیاور منگل کو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1973ء میں فلم”داغ” سے کیا جس میں ان کے ساتھ راجیش کھنہ نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے ممبئی کے ایم ایچ سبو صدیق کالج آف انجینیئرنگ میں بطور سول انجینیئرنگ پروفیسر کے فرائض سرانجام دیئے۔