مہمند ڈیم منصوبے پر کام کا آغاز رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوجائے گا، واپڈا

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے کئی عشروں سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم کو تعمیر کی راہ پر ڈال دیا ،منصوبے پر کام کا آغاز رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوجائے گا۔بدھ کو واپڈا ذرائع کے مطابق واپڈا نے کئی عشروں سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبے کو تعمیر کی راہ پر ڈال دیا ہے۔منصوبے کی تعمیر …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے کئی عشروں سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم کو تعمیر کی راہ پر ڈال دیا ،منصوبے پر کام کا آغاز رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوجائے گا۔بدھ کو واپڈا ذرائع کے مطابق واپڈا نے کئی عشروں سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبے کو تعمیر کی راہ پر ڈال دیا ہے۔منصوبے کی تعمیر میں حائل قانونی ، مالی اور تکنیکی دشواریوں کو دور کیا جاچکا ہے اور منصوبے کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہوجائے گا۔ پیپرا اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے شفاف طریقے سے منصوبے کی تعمیر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کا مرحلہ شروع کیا گیا۔پیپرا اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قوانین کی روشنی میں اہل کمپنیوں اور جوائنٹ وینچر سے بڈز طلب کی گئیں۔ 23کمپنیوں نے بڈ دستاویزات خریدیں جبکہ دو جوائنٹ ونچرز نے مقررہ تاریخ کو اپنی بڈز جمع کرائیں۔ جوائنٹ وینچر ز کے نمائندگان کی موجودگی میں مقررہ تاریخ یعنی 26 جون کو تکنیکی بڈز کھولی گئیں۔