وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی یو اے ای کے سفیرحمد عبید ابراہیم سالم الزابی سے ملا قات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا پے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، متحدہ عرب امارات کو ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میںسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید ابراہیم سالم الزابی سے …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا پے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، متحدہ عرب امارات کو ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میںسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید ابراہیم سالم الزابی سے ملا قات میں کہی۔اس موقع پر پاکستان اور عرب امارات کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور انہوں نے مختلف مواقع پر ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا۔ سفیر الزابی نےعرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ملکی ترقی میں کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ریلوے کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ بھی موجود تھے۔