اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں وسائل صرف مخصوص علاقوں پر خرچ کئے گئے،تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے ۔بدھ کوگورنر ہاوس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران کہی۔بات چیت کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی گورنر پنجاب سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں وسائل صرف مخصوص علاقوں پر خرچ کئے گئے،تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے ۔بدھ کوگورنر ہاوس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران کہی۔بات چیت کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ، ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے نئے پاکستان میں حقیقی اور پائیدارترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔گورنر پنجاب نے معاشی سفارتکاری کانفرنس کے انعقاد سمیت، سفارت کاری محاذ پر بہترین اقدامات اٹھانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔









