اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی محور ہے‘ شہر قائد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بدھ …
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی محور ہے‘ شہر قائد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بدھ کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر برائے آبی ذخائر فیصل واوڈا، گورنر سندھ عمران اسمعیل، ممبر صوبائی اسمبلی ثمر علی خان ، چیف ایگزیکٹو کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ محمد صالح فاروقی، عدنان اصدر ، سیکرٹری مواصلات و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر قائد میں وفاقی حکومت کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی محور ہے جس کا ملکی معیشت کے استحکام و ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو درپیش ٹرانسپورٹ، پینے کا پانی، سیوریج ، ہاو¿سنگ اور دیگر مسائل کا مکمل ادراک ہے، ان مسائل پر قابو پانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ کراچی میں جاری وفاقی حکومت کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی غرض سے متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کی بہتری کیلئے وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔









