راولپنڈی ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون (کواڈ کاپٹر) مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے ٹسوال سیکٹر پر پرواز کے دوران گرایا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر …
پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون (کواڈ کاپٹر) مار گرایا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون (کواڈ کاپٹر) مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے ٹسوال سیکٹر پر پرواز کے دوران گرایا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔









