راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل کا منصوبہ 44ملین ڈالر کی لاگت سے دسمبر 2018ءمیں مکمل،820کلومیٹر پر آپٹیکل فائبر بچھا دی گئی، سی پیک سیکریٹریٹ

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل کا منصوبہ 44ملین ڈالر کی لاگت سے دسمبر 2018ءمیں مکمل ہوا ہے یہ منصوبہ 820کلومیٹر پر محیط ہے۔سی پیک سیکریٹریٹ کے حکام نے ”اے پی پی “کو بتایا کہ سی پیک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تیکنیکی تعاون کے منصوبوں میں راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل کا منصوبہ 44ملین ڈالر کی لاگت سے دسمبر 2018ءمیں مکمل ہوا ہے یہ منصوبہ 820کلومیٹر پر محیط ہے۔سی پیک سیکریٹریٹ کے حکام نے ”اے پی پی “کو بتایا کہ سی پیک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تیکنیکی تعاون کے منصوبوں میں راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس منصوبہ میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) اور چین کی ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے اہم کردارادا کیا ہے، اس منصوبہ کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر لائن بچھائی گئی ہے ،اس اہم منصوبہ سے دونوں پڑوسی اوردوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک لائن قائم ہونے کے ساتھ ساتھ دورافتادہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی میں بلاشہ ایک انقلاب بھرپا ہوگا۔اس منصوبہ پر تقریباً 44 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ 2018میں مکمل ہوا ہے۔ ٹی ڈی اور ایل ٹی ای کے کمرشلائزیشن منصوبے بھی سی پیک کے صنعتی تعاون کے منصوبوں کا حصہ ہے ، اس منصوبے کے تحت ملک میں ہائی سپیڈ وائرلیس کمیونیکیشن اور ڈیٹا ٹرمینلز کی کارگردی اور معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے۔