اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے علاقے حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر باضابطہ کام ایم ایل ون کے ساتھ شروع ہو جائے گا ،یہ مقام خنجراب میں پاک چین سرحد سے تقریباً 680کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس منصوبے پر تقریباً 40 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ سی پیک سیکریٹریٹ کے حکام نے ”اے پی پی “کو …
حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر باضابطہ کام ایم ایل ون کے ساتھ شروع کر دیا جائے گا ،سی پیک سیکریٹریٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے علاقے حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر باضابطہ کام ایم ایل ون کے ساتھ شروع ہو جائے گا ،یہ مقام خنجراب میں پاک چین سرحد سے تقریباً 680کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس منصوبے پر تقریباً 40 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ سی پیک سیکریٹریٹ کے حکام نے ”اے پی پی “کو بتایا کہ ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ چین نے ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر کنٹینرائیزڈ کارگو کی طلب کے تناظر میں حویلیاں ڈرائی پورٹ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ منصوبہ کے تحت ضلع ہری پور میں حویلیاں کے مقام پر بنائی جانیوالی خشگ گودی میں کارگو ہینڈلنگ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس گودی کو ریلوے سے منسلک کردیا جائیگا ،اس وقت حویلیاں تک پاکستان ریلوے کی پٹڑی موجود ہے، یہ مقام خنجراب میں پاک چین سرحد سے تقریباً 680کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔








