بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے شرمی سے فوجی طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے،نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

واشنگٹن ۔ 26 جولائی (اے پی پی) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے شرمی سے فوجی طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ اخبار نے کشمیر اور خسارے کا ورثہ نامی رپورٹ میں لکھا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیاسی بات چیت شروع کرنے کی بجائے سٹیٹس کو (حالات کو جوں کا توں)بحال رکھنے کیلئے بے شرمی سے فوجی طاقت …

واشنگٹن ۔ 26 جولائی (اے پی پی) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے شرمی سے فوجی طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ اخبار نے کشمیر اور خسارے کا ورثہ نامی رپورٹ میں لکھا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیاسی بات چیت شروع کرنے کی بجائے سٹیٹس کو (حالات کو جوں کا توں)بحال رکھنے کیلئے بے شرمی سے فوجی طاقت کا ستعمال جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اس سٹیٹس کے ذریعے ہی لاکھوں کشمیریوں کو گزشتہ کئی سال سے محبوس رکھا جارہا ہے ۔رپورٹ میں ان خوفناک مظالم کا تذکرہ کیا گیا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج نے 8 جولائی کو22 سالہ حریت رہنما برہان وانی کے قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شریک کشمیریوں پر توڑے،اخبار نے لکھا ہے کہ نوجوان حریت پسند برہان وانی کی خبر اتنی ہی تیزی سے مقبوضہ کشمیر میں پھیلی جتنی تیزی سے بھارتی فوجیوں کی چلائی جانے والی گولیاں اس تک پہنچی تھیں ۔ان کی شہادت کے بعد پورے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی احتجاجی لہر ہنوز جاری ہے اور اس دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 50 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply