ملتان ۔ 20 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے اتوارکے روز ملتان چھاﺅنی ریلوے اسٹیشن کادورہ کیا،وہ بکنگ آفس اورمختلف دفاترمیں گئے ۔اس کے علاوہ انہوںنے ڈائننگ روم کابھی معائنہ کیااورکھانے پینے کی اشیاءاورانتظامات چیک کئے ۔وفاقی وزیرنے ریلوے پلیٹ فارم پردی جانے والی سہولتوں کے بارے میں ہدایات جاری کیں ۔اس کے علاوہ انہوںنے ریلوے اسٹیشن بلڈنگ کی بہتری اورتزئین وآرئش کے بارے میں بھی ہدایات دیں …
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملتان ریلوے اسٹیشن کادورہ کیا،ڈی ایس آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی

مزید خبریں
ملتان ۔ 20 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے اتوارکے روز ملتان چھاﺅنی ریلوے اسٹیشن کادورہ کیا،وہ بکنگ آفس اورمختلف دفاترمیں گئے ۔اس کے علاوہ انہوںنے ڈائننگ روم کابھی معائنہ کیااورکھانے پینے کی اشیاءاورانتظامات چیک کئے ۔وفاقی وزیرنے ریلوے پلیٹ فارم پردی جانے والی سہولتوں کے بارے میں ہدایات جاری کیں ۔اس کے علاوہ انہوںنے ریلوے اسٹیشن بلڈنگ کی بہتری اورتزئین وآرئش کے بارے میں بھی ہدایات دیں ۔قبل ازیں وہ صبح ڈی ایس آفس پہنچے جہاں ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداﺅپوتانے ان کااستقبال کیا۔وفاقی وزیرریلوے نے ڈی ایس ریلوے کے کمیٹی روم میں ریلوے افسروں کے اجلاس کی صدارت کی ۔اس موقع پرانہیں ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔وزیرریلوے نے ریلوے افسروں کو ہدایت کی کہ ریلوے کی کارکردگی کو مزیدبہتربنایاجائے اورمسافروںکو بھر پورسہولتیں فراہم کی جائیں ۔انہوںنے ریلوے ملازمین سمیت ریلوے یونین کے عہدیداروںسے ملاقاتیں کیں اوران کے مسائل سنے ۔وزیرریلوے نے انہیں یقین دلایاکہ ملازمین کے مسائل کے حل کےلئے بھرپوراقدامات کئے جائیں گے ۔







