وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اومان کے منسٹر رائل آفس جنرل نعمانی سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان میں منسٹر رائل آفس جنرل نعمانی سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی طرف سے سلطان قابوس کے لیے نیک جذبات اور خواہشات …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان میں منسٹر رائل آفس جنرل نعمانی سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی طرف سے سلطان قابوس کے لیے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاک عمان دو طرفہ تعلقات کی تاریخی نوعیت کو سراہتے ہوئے اسے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔