وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید بڑھانے اور اقتصادی رابطوں کو مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ زرتاج گل وزیر نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید بڑھانے اور اقتصادی رابطوں کو مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ زرتاج گل وزیر نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر ماحولیات سے ملاقات کرنے اور ماحولیاتی تحفظ میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ شعبہ صحت اور تعلیم کے علاوہ ، دونوں ممالک میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیر مملکت نے وازرت موسمیاتی تبدیلی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موٹر وے کے دونوں اطراف میں شجرکاری کرنے کے لئے ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ “اپنی شاہراہ “ پراجکیٹ کا آغاز کیا ہے جس میں شجرکاری میں حصہ لینے والے کمپنی کو موٹر وے کے سنگ میل پر اپنی کمپنی کا لوگو لگانے کی اجازت ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے مسلم برادر ملک پاکستان سے ہر شعبے میں مدد فراہم کرنے کا خواہشمند ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ماحولیاتی تحفظ میں بھی پاکستان کی مدد کرے۔