اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکڑ فہمیدہ مرزا سے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداخیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر شعبوں بالخصوص سیاحت اور کھیل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ترکی مسلم دنیا کا ایک اہم ملک ہے اور پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو …
وفاقی وزیر ڈاکڑ فہمیدہ مرزا سے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداخیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکڑ فہمیدہ مرزا سے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداخیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر شعبوں بالخصوص سیاحت اور کھیل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ترکی مسلم دنیا کا ایک اہم ملک ہے اور پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ترکی نے خطہ میں امن کی ترویج کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ بہت متاثر ہوا ہے، پاکستان میں سیاحت اور کھیل کے حوالہ سے بہت سکوپ ہے، پاکستان کے مثبت تاثر کی ترویج کےلئے کھیل اور سیاحت کا شعبہ بہت اہم ہیں اور ان شعبوں میں پاکستان ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانے کےلئے ٹھوس اقدامات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالہ سے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک میں سیاحت اور کھیل کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالہ سے ہم ترکی کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سی پیک خطہ میں امن کی ضمانت ہے، باہمی اقتصادی تعاون سے ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداخیل نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور امن پسند ملک ہے۔ ویزا کے حوالہ سے دی جانے والی حالیہ سہولیات سے سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی اور پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا، سٹرٹیجک کونسل میں سیاحت کے حوالہ سے ورکنگ گروپ کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ میں انوسٹمنٹ اور ووکیشنل ٹرینگ کے حوالہ سے تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔








