اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر خارجہ ابراہیم الصاف سے ملاقات کی اور انہیں سفارتی اسناد پیش کیں۔گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سفیر نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے انتھک کوششیں جاری …
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی سعودی وزیر خارجہ ابراہیم الصاف سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر خارجہ ابراہیم الصاف سے ملاقات کی اور انہیں سفارتی اسناد پیش کیں۔گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سفیر نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کیا اور انہیں مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔









