راولپنڈی۔ یکم فروری(اے پی پی) پہلے آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں (کل) ہفتہ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انٹر کلب ٹی 20 چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں جاری ہیں، پہلے میچ میں سٹار گجر کلب اور گرین سٹار کی ٹیمیں ڈگری کالج گرائونڈ میں مدمقابل …
آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں (کل) چار میچ کھیلے جائیں گے
مزید خبریں
راولپنڈی۔ یکم فروری(اے پی پی) پہلے آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں (کل) ہفتہ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انٹر کلب ٹی 20 چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں جاری ہیں، پہلے میچ میں سٹار گجر کلب اور گرین سٹار کی ٹیمیں ڈگری کالج گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی، اسی گرائونڈ پر دوسرا میچ ایم آئی اے اور رابن کلب کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں ڈائمنڈ کلب اور مسلم کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ عباسی پنڈی کلب اور سردار حسین کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔








