اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول زرداری حادثاتی سیاستدان ہیں جو دودھ کے دانت گرنے سے پہلے کمپنیوں کے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں، جب بلاول آکسفورڈ میں قوم کے پیسہ سے وراثت میں حکومت ملنے کا انتظار کر رہا تھا تب عمران خان اور میرے جیسے ورکرز پاکستان بدلنے کی جدوجہد کر رہے تھے، بلاول کو ایسا …
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا بیان
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول زرداری حادثاتی سیاستدان ہیں جو دودھ کے دانت گرنے سے پہلے کمپنیوں کے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں، جب بلاول آکسفورڈ میں قوم کے پیسہ سے وراثت میں حکومت ملنے کا انتظار کر رہا تھا تب عمران خان اور میرے جیسے ورکرز پاکستان بدلنے کی جدوجہد کر رہے تھے، بلاول کو ایسا وزیراعلیٰ چاہئے جو والد کیلئے بے نامی اکائونٹ کا انتظام کرے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں مراد سعید نے کہا کہ بلاول زرداری اپنی جماعت کے حادثاتی چیئیرمین ہیں، بلاول کیلئے تقریر لکھنے والے پہلے انہیں مطلب بھی سمجھائیں، باپ بیٹا پرچی لئے پھرتے ہیں کہ ہمیں وراثت میں چیئرمین شپ ملی، بلاول دودھ کے دانت گرنے سے پہلے کمپنیوں کے شیئر ہولڈر بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ جو ایک سال میں کمپنیوں کا مالک بن جائے وہ والد سے پوچھے پیسہ کہاں سے آیا، بلاول کو آکسفورڈ میں بیٹھے بیٹھے وراثت میں حکمرانی ملی، جب بلاول آکسفورڈ میں قوم کے پیسے سے وراثت میں حکومت ملنے کا انتظار کر رہا تھا تب عمران خان اور میرے جیسے ورکرز پاکستان بدلنے کی جدو جہد کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے مرحوم والد پر الزام لگانے سے پہلے والد کے اثاثوں کا کھوج لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ ہونے پر اعتراض کیوں نہ ہو جب وہ ایسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں جو ان کیلئے بے نامی اکائونٹس کا انتظام اور کرپشن کا دفاع کرے، بلاول کو ایسا وزیراعلی چاہئے جو والد کیلئے بے نامی اکائونٹ کا انتظام کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت کے باوجود چار ہزار سکول بند ہو چکے، صوبہ میں تعلیم پر خرچ ہونے والے بجٹ کا حساب کون دے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے مطابق 1200سے زائد پولیس اہلکار جرائم میں ملوث ہیں، جب ایمرجنسی ہوئی تو وزیراعلیٰ سندھ کے حلقہ میں ہسپتال تک نہیں تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بی آئی ایس پی اور اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار جاتا دیکھ کر ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگاتی ہے، جب ان کی کرپشن کی بات کی جاتی ہے تو پھر یہ اینٹ سے اینٹ بجانے اور ملک ڈوبنے کی باتیں کرتے ہیں۔









