اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی)وفاقی حکومت نے آفس مینجمنٹ گروپ کے متعدد افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے افسر ریاض احمد جو اس وقت وزارت داخلہ میں سیکشن آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں فوری طور پر ترقی دیدی …
وفاقی حکومت نے آفس مینجمنٹ گروپ کے متعدد افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی)وفاقی حکومت نے آفس مینجمنٹ گروپ کے متعدد افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے افسر ریاض احمد جو اس وقت وزارت داخلہ میں سیکشن آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں فوری طور پر ترقی دیدی گئی ہے، ترقی ملنے پر انہیں وزارت داخلہ میں ڈپٹی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ بی پی 18 کی آفیسر انتیا تراب جو سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، وہ سول سرونٹ رولز 1973ء کے سیکشن 10 کے تحت بدستور سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گی۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر ایس ایم حسن اختر جو اس وقت اقتصادی امور ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو سول سرونٹ ایکٹ 1973ء کی دفعہ 10 کے تحت سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، وہ بدستور ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ وزارت بجلی میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر کام کرنے والے عدنان رشید گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر وہ بدستور ڈپٹی سیکرٹری پاور ڈویژن کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے افسر سہیل رشید خان جو اس وقت ڈیفنس ڈویژن میں سیکشن افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو فوری طور پر گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے ظفر محمود جو گریڈ 18 میں ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر وہ بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ اقتصادی امور ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر کام کرنے والے آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر سیّد فرخ محبوب کو گریڈ 19 میں سیکرٹریٹ گروپ میں ترقی دیدی گئی ہے، وہ موجودہ عہدے پر بدستور کام جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری پوسٹل سروس ڈویژن محمد رضوان شریف کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، وہ اپنے عہدے پر بدستور کام جاری رکھیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس ڈویژن میں آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے ملک افتخار احمد کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، انہیں فوری طور پر ڈپٹی سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے افسر جمیل اختر خان جو اس وقت ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر وہ اپنے موجودہ عہدے پر بدستور کام جاری رکھیں گے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے وین جھارج گومانی جو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو سول سرونٹ رولز 1973ء کی دفعہ 10 کے تحت فوری طور پر گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، وہ بدستور اپنے موجودہ عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر فیروز خان جو اس وقت فیڈرل ایجوکیشن ٹریننگ ڈویژن میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر ان کا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر عبدالرزاق بنگش جو اس وقت فنانس ڈویژن میں سیکشن افسر کے طور پر تعینات ہیں، کو فوری طور پر گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر غلام فاروق جو اس وقت فنانس ڈویژن میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو فوری طور پر سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر ان کا بطور پر ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر محمد حنیف اعوان جو اس وقت مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی ڈویژن میں سیکشن افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو فوری طور پر سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں فوری طور پر ڈپٹی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے محمد عارف تحسین جو اس وقت گریڈ 18 میں داخلہ ڈویژن میں سیکشن افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے منیر احمد جو اس وقت پارلیمانی امور ڈویژن میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو فوری طور پر سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر ان کی ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تقرری کی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے نور احمد بروہی جو گریڈ 18 میں فنانس ڈویژن سیکشن آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر محمد انور جو اس وقت ڈیفنس ڈویژن میں سیکشن افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر نوید اختر جو اس وقت داخلہ ڈویژن میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے عبدالوحید میمن جو اس وقت داخلہ ڈویژن میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، انہیں ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے ڈاکٹر شہزادہ خورشید جو اس وقت ایوی ایشن ڈویژن میں سیکشن افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو عارضی بنیادوں پر سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری (بی پی ایس 19 عارضی بنیادوں پر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے عبدالرزاق بھٹی جو اس وقت ایوی ایشن ڈویژن میں سیکشن افسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کو عارضی بنیادوں پر سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر ان کی بطور ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن (عارضی بنیادوں پر) تعیناتی کی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے محمد اقبال جو اس وقت داخلہ ڈویژن میں سیکشن آفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کو سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے پر ان کا بطور ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی ڈویژن تقرر کیا گیا ہے۔
tar/tam/zah/rhn 2032









