وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ہائوس اسلام آباد میں لئی ایکسپریس وے منصوبے کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

لاہور۔یکم فروری (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ہائوس اسلام آباد میں لئی ایکسپریس وے منصوبے کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔وزیراعلیٰ کو اجلاس کے دوران منصوبے کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںمنصوبے کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں اوراداروں کو ضروری …

لاہور۔یکم فروری (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ہائوس اسلام آباد میں لئی ایکسپریس وے منصوبے کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔وزیراعلیٰ کو اجلاس کے دوران منصوبے کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںمنصوبے کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں اوراداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت تعمیر کیا جائیگا۔ لئی ایکسپریس وے منصوبے کی لمبائی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس منصوبے کی مجموعی لمبائی اب 23.2 کلو میٹر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں کٹاریاں سے کشمیر ہائی وے تک 6کلو میٹر کا اضافی حصہ بھی شامل کیا جائیگا۔ لمبائی میں اضافے سے لئی ایکسپریس وے منصوبے کی افادیت بڑھے گی اور اس منصوبے کی تعمیر سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تیز آمد و رفت کی سہولت ملے گی۔ جڑواںشہروں کے لوگوں کو سیلابی صورتحال سے بچانے میں یہ منصوبہ ممد ومعاون ثابت ہوگا۔ منصوبے کوجدت اور منفرد انداز سے تعمیر کیا جائیگا جس سے نالہ لئی کے اردگرد علاقے کی کمرشل افادیت میں اضافہ ہوگا اور کاروبار اور روزگا ر کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کے مختلف ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لے کر حتمی سفارشات جلد پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے اوراس منصوبے کی تعمیر سے نالہ لئی کے اردگرد بسنے والے لوگوںکا معیار زندگی بلند ہوگا۔ ماضی کی حکومت نے اس اہم ترین منصوبے کونظراندا ز کیا اور یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا۔ تحریک انصاف کی حکومت اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضروری مراحل ، تقاضوں اور امور کو جلد از جلد نمٹایا جائیگا۔ منصوبے کے ڈیزائن کے حتمی فیصلے کے بعد تجاوزات کو ہٹانے اور زمین کے حصول کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے ۔ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ جڑواں شہروں کے لوگوں کوجدید و معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے ہمارے پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں نے تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت معاشی مسائل کے باوجود راولپنڈی اور اسلام آباد کے باسیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ بھی اسی پروگرام کی کڑی ہے جو علاقے کیلئے عوام کیلئے خوشحالی اور تبدیلی کا پیغام ہے۔وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ لئی ایکسپریس وے مفاد عامہ کا بڑا منصوبہ 2007سے مسلسل تعطل کا شکار رہا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ یہ منصوبہ مکمل کیا جائے تاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ نالہ لئی کے اردگرد کے علاقوں میں بسنے والے لوگوں کیلئے تبدیلی ثابت ہوگا اور یہ منصوبہ آئندہ 15 سال کی سفری سہولتوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ سواں پل سے کشمیر ہائی وے اسلام آباد تک تعمیر کیا جائیگا۔ اس منصوبے میں سواں سے عمار چوک تک 6.2 کلومیٹرکا حصہ،عمار چوک سے کٹاریاں پل، آئی جی پی روڈ تک 11کلو میٹر اور کٹاریاں سے کشمیر ہائی وے کا 6کلومیٹر کا حصہ شامل ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید احمد، انجینئر انچیف ملٹری انجینئرنگ سروس لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل انعام حیدر، ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل عاصم اقبال، کمشنرراولپنڈی ڈویژن ، سینئر ممبر بورڈ آف ر یونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹر ی ہاوسنگ، سیکرٹری آبپاشی، ایم ڈی نیسپاک ، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔