اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف قومی بلائنڈ ٹیم کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز لاہور میں ہوئے جن میں ملک بھر سے 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کے …
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف قومی بلائنڈ ٹیم کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز لاہور میں ہوئے جن میں ملک بھر سے 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز پی بی سی سی کی جانب سے منتخب کردہ تین رکنی سلیکشن کمیٹی جس میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں ابرار شاہ اور مسعود جان شامل تھے، نے ٹرائلز میں سے 15 باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے حتمی منظوری کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کو بھجوا دیئے ہیں،سیریز کیلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم فروری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی بلائنڈ ٹیموں کے درمیان سیریز 20 فروری سے 4 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔








