پینسلوانیا ۔ 28 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست پینسلوانیا میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنی زبردست تائید و حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اوباما نے امریکا کے مستقبل کی روشن تصویر کشی کرتے ہوئے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ آٹھ نومبر کو مجوزہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے …
اوباما کا امریکی عوام پر ہلیری کلنٹن کو آئندہ صدر بنانے کے لیے زور

مزید خبریں
پینسلوانیا ۔ 28 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست پینسلوانیا میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنی زبردست تائید و حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اوباما نے امریکا کے مستقبل کی روشن تصویر کشی کرتے ہوئے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ آٹھ نومبر کو مجوزہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کو آئندہ صدر بنائیں۔ سابق خاتونِ اوّل اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج جمعرات کی شام اس کنونشن سے خطاب میں صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کریں گی۔








