وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کیرج فیکٹری کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کیرج فیکٹری کی استعداد کار بڑھائیں گے اور اگلے سال سے سب مسافر ٹرینیں پاکستان میں بنائیں گے، 11 فروری تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ جمعہ کو کیرج فیکٹری میں اپنے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک بھر …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کیرج فیکٹری کی استعداد کار بڑھائیں گے اور اگلے سال سے سب مسافر ٹرینیں پاکستان میں بنائیں گے، 11 فروری تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ جمعہ کو کیرج فیکٹری میں اپنے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک بھر میں ریلوے کا جال بچھا دیں گے، ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مسافر ٹرینوں کے ذریعے 2 ارب روپے زیادہ کمائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی ٹرین مارچ میں چلائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے اور جلد مزدوروں کے بچوں کا کوٹہ رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کیرج فیکٹری کے ملازمین کو تین ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کرتا ہوں، ریلوے پولیس کی تنخواہ بڑھا کر پنجاب پولیس کے برابر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھل ایکسپریس پر وہ خود 12 فروری کو بسال، جنڈ، کوٹ ادو، لیہ اور ملتان جائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کا اگلا بجٹ ادارہ خود بنائے گا اور وزیراعظم سے منظوری لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 نئی مسافر ٹرینیں اور 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں مزید کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے ملازمین کا پے سکیل بڑھانا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ شہباز شریف پی اے سی کا چیئرمین قبول نہیں ہے، جمہوریت کے نام پر شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنایا گیا، میں عمران خان کا اتحادی ہوں اور مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم عمران خان نے مجھے پی اے سی کیلئے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کا چیئرمین ہونے کے باعث شہباز شریف سے صحیح طرح تحقیقات نہیں کی جا رہی ہیں، سپیکر کو چاہئے کہ وہ ریمانڈ کے دوران ان کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے میری ملاقات کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ ان کے پاس نہ ڈیل ہے، نہ ڈھیل ہے،