وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کردی

لندن۔ 9 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کردی۔ہفتہ کو برطانیہ کے شھر بریڈفورڈ میں وارثی فاو¿نڈیشن کی طرف سے فنڈ ریزر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاون خصوصی نے تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں. موجودہ حکومت پاکستان …

لندن۔ 9 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کردی۔ہفتہ کو برطانیہ کے شھر بریڈفورڈ میں وارثی فاو¿نڈیشن کی طرف سے فنڈ ریزر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاون خصوصی نے تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں. موجودہ حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس مھم میں برطانوی پاکستانیوں کو سب سے اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔تقریب کا مقصد وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری کیے گئے پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کرنا تھا۔ تقریب رکن برطانوی ھاﺅس آف لارڈز سعیدہ وارثی کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔ ذوالفقار بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے پوری دنیا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ پاکستانی حکومت کا قابل ذکر قدم ہے جس سے اوورسیز پاکستانی آسانی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں. پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیتا ہے جبکہ وہ خود بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ "آپ کی مدد سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی اور ہماری نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور ترکی نے بھی اسی طرح اپنے لوگوں سے مدد لی اور معیشت کو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں موجود لوگوں کو دوسرے پاکستانیوں کو بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کافی اضافہ ہو گا۔ذوالفقار بخاری نے کاروبار کرنے میں آسانی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اس چیز پر کام کر رہی ہے اور کہا ہے کہ نئے بانڈز خریدنے میں آسانی ہوگی. آپ ان کو آن لائن خرید سکتے ہیں، آپ کو صرف NICOP اور درست دستاویزات کی ضرورت ہے۔