اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پولیس کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم کا دورہ کیا اورعوام کی شکایات کے فوری ازالہ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آنا پولیس کی ترجیح ہونی چاہئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے یہ ہدایات پولیس کمپلینٹ …
وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا پولیس کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پولیس کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم کا دورہ کیا اورعوام کی شکایات کے فوری ازالہ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آنا پولیس کی ترجیح ہونی چاہئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے یہ ہدایات پولیس کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم کے دورے کے موقع پر جاری کیں۔ اس موقع پر آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر زوالفقار خان، ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید، ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر، ایس پی حسام بن اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اس شکایاتی سیل کا جلد سے جلد آغازکیا جائے، تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور شہریوں کی شکایات فوری طور پر ازالہ کیا جاسکے، اسلام آباد پولیس پورے ملک کی فورسز کے لیے رول ماڈل ہے اور ہم اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اس موقع پر کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے سینئر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کو بہتر طریقے سے چلایا جائے اور یہاں آنے والے شہریوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پولیس شکایاتی ریڈریسل سسٹم کا اچھا تاثرقائم ہو۔ آئی جی پی اسلام آباد نے کہا اس سسٹم کو جلد اسلام آباد کے شہریوں کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آئی جی پی اسلام آباد نے کہا کہ آپ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں تاکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان خلا کو کم کیا جاسکے۔








