لاہور۔9 فروری(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک اب ایماندار قیادت کے ہاتھوں میں ہے ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے ‘ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑوں سے ختم کیا جائےگا اداروں میں کسی قسم کی سےاسی مداخلت نہیں ہوگی ‘ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کے شعبے میں کسی انقلاب سے کم نہیں ‘حکومت اپنے تمام وسائل عوامی …
گورنر پنجاب کا پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔9 فروری(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک اب ایماندار قیادت کے ہاتھوں میں ہے ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے ‘ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑوں سے ختم کیا جائےگا اداروں میں کسی قسم کی سےاسی مداخلت نہیں ہوگی ‘ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کے شعبے میں کسی انقلاب سے کم نہیں ‘حکومت اپنے تمام وسائل عوامی بھلائی کےلئے استعمال کر رہی ہے ‘ماضی کی حکومتیں ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض نہ کرتیں تو آج پاکستان میں معاشی صورتحال مختلف ہوتی ‘موجودہ حکومت ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی اختیار کر نے کی بجائے مسائل کے حل کےلئے مستقل بنیاد وں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے ۔ وہ مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس ‘چیئر مین پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ ‘سیکرٹری ڈاکٹر ندیم خواجہ اور ڈاکٹر منظور رانا سمیت دیگر بھی موجو تھے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو معاشی سمیت دیگر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایک ایماندار قیادت مل چکی ہے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اب پاکستان کو پاﺅں پر بھی ہم ہی کھڑ ا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت ملک میں صحت ‘تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے زبانی نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں آنےوالی کسی بھی حکومت نے عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی سہولت بھی فراہم نہیں جسکی وجہ سے پاکستان میں لوگ خطر ناک بیمار یوں کا شکار ہو رہے ہیں میں سمجھتاہوں کہ ان حالات میں ڈاکٹرز کی بھی ذمہ داری بنتی ہے وہ ہر آنےوالے مریض کو اپنا فیملی ممبر سمجھ کر اس کا علاج کر یں کیےونکہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے جو بھی مسائل ہیں انکے حل کے حوالے سے میری وزیر اعظم سے بھی بات ہوئی ہے جنہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت ان مسائل کے حل کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر صورت اداروں کو مضبوط کر نا ہے کیونکہ اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو پھر عام آدمی کو انصاف لینے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی کےونکہ پھر ملک میں سب کچھ میرٹ کے مطابق ہوگااور ہر حق دار کو اس کا حق ملے گا ۔








