اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں …
آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:استور،کالام منفی 12،اسکردو، بگروٹ منفی 11،مالم جبہ، زیارت منفی 06،گوپس،راولاکوٹ منفی 05، ہنزہ، دیر، قلات، مری منفی 04، دروش، دالبندین، پارہ چنار،کوئٹہ،کاکول منفی 03، میرکھانی،ڑوب منفی 02، چترال،گلگت اور چراٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








