اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم دبئی میں منعقد سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کسی متفقہ بیل آوٹ پیکیج کا خواہاں ہے ،ایسی شرائط نہیں چاہتے جن سے پاکستان کے شرح نمو …
وزیراعظم دبئی میں منعقد سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم دبئی میں منعقد سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کسی متفقہ بیل آوٹ پیکیج کا خواہاں ہے ،ایسی شرائط نہیں چاہتے جن سے پاکستان کے شرح نمو کو نقصان پہنچے۔آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل کا نہیں ڈیل سے متعلق شرائط کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دبئی میں منعقد سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے جس سے ان کے مو¿قف سمجھنے کا موقع ملے گا اور ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ فواد چوہدری نے کہا آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل کا نہیں ڈیل سے متعلق شرائط کا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا ایسی شفاف ڈیل چاہتے ہیں جو قلیل مدت میں پاکستان کے لیے مددگار ہو اور ہمارے طویل مدتی معاشی مقاصد پر اثرانداز نہ ہو۔








