وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی میڈیا سے بات چیت

پشاور۔10فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے اگر کسی این ار او کے انتظار میں ہیں تو وہ یہ سن لیں وزیر اعظم عمران خان کسی کو این ار او نہیں دیں گے، وزیر اعظم عمران خان منتخب وزیر اعظم ہیں، جن کو پاکستان کے21 کروڑ عوام نے منتخب کیا،عمران خان نہ تو کسی کے ساتھ ڈیل کریں گے اورنہ …

پشاور۔10فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے اگر کسی این ار او کے انتظار میں ہیں تو وہ یہ سن لیں وزیر اعظم عمران خان کسی کو این ار او نہیں دیں گے، وزیر اعظم عمران خان منتخب وزیر اعظم ہیں، جن کو پاکستان کے21 کروڑ عوام نے منتخب کیا،عمران خان نہ تو کسی کے ساتھ ڈیل کریں گے اورنہ کسی کوڈھیل دیں گے،عمران کی سیاست کا محور غریب عوام کی معیارزندگی کوبلندکرناہے، بیرون ملک بینکوںمیں موجود دولت پاکستان لاکر غریب عوام پر خرچ کریں گے، عوام نے پیپلز پارٹی، پی ایم ایل این ، اے این پی ، جے یو ائی ف کی سیاست سے بے زار ہوکرتحریک انصاف کونظام کی تبدیلی کیلئے ووٹ دیا،ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا، معاشی بحران سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں ورثے میں ملا، نواز شریف ملک کو مقروض چھوڑ دیا۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔وہ جہانگیرہ میں جمشید خٹک کے صاحبزادوں جمال خٹک، جہانگیر خٹک اور جنید خٹک کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک ، عاطف خٹک ،سید فرید اللہ ،تحصیل کونسلرریاض علی کے علاوہ مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ عمران خان کسی کو این ار او نہیں دے گاکیونکہ کسی کو بھی این ار او دینا ملک سے غداری کے برابر ہوگا اور عمران خان کبھی بھی ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں، غریب عوام اور ملک کی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو چور نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک بینکوں میںمنتقل کرکے وہاں جائیدایں بنائیں، اب اگر ان سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے حساب کتاب کیا جارہا ہے تو وہ واویلا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک باوقار ملک بن کر ابھرے گاکیونکہ بیرون ممالک کی نظریں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے لگی ہوئی ہیں،پاکستان کے غریب عوام کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سابقہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اور صوبے میں عوام کی بہتری کیلئے وہ اصلاحات کیے جو صوبے کی تاریخ میں پہلے کسی نے نہیں کیے یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے تحریک انصاف کودوبارہ صوبے میں خدمت کا موقع دیا۔