دبئی میں ہونے والی عالمی حکومتی سمٹ کے ساتویں اجلاس میں 140 ممالک سے 4000 سے زائد افراد نے شرکت کی

دبئی ۔ 10 فروری (اے پی پی) دبئی میں ہونے والی عالمی حکومتی سمٹ کے ساتویں اجلاس میں 140 ممالک سے 4000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے کہا کہ ''انسان'' ہمارے اس عالمی حکومتی اجلاس کا بنیادی مقصد ہے اور انسانیت کی بہتری کے لیے مختلف شعبوں کی مستقبل کی پیشگوئیاں کرنا ہے۔ انہوں …

دبئی ۔ 10 فروری (اے پی پی) دبئی میں ہونے والی عالمی حکومتی سمٹ کے ساتویں اجلاس میں 140 ممالک سے 4000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے کہا کہ ”انسان” ہمارے اس عالمی حکومتی اجلاس کا بنیادی مقصد ہے اور انسانیت کی بہتری کے لیے مختلف شعبوں کی مستقبل کی پیشگوئیاں کرنا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ یہ سربراہی اجلاس عوام کی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور خیالات کو متحد کرے گا۔ سربراہی اجلاس عالمی اقتصادی فورم کے بانی و ایگزیکٹو چیئرمین کلاس شواب اور کابینہ امور کے وزیر محمد عبداللہ الگرگوی کی تقاریر سے شروع ہوا۔ سربراہی اجلاس میں مختلف ریاستوں کے سربراہان سمیت دانشوروں، رہنمائوں، مختلف اداروں کے نمائندوں اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے 600 سے زائد خطاب کرنے والے شامل ہیں۔ مذید برآں اجلاس کے دوران فیصلہ سازوں اور حکام کے مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار اور مطالعہ کے ساتھ 20 رپورٹس کو بھی شائع کیا جائے گا۔