پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے معاون خصوصی نعیم الحق کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ارکان قومی اسمبلی، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی کے علاوہ اعجاز چودھری، سابق سینیٹر کامل علی آغا، صوبائی وزیر …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ارکان قومی اسمبلی، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی کے علاوہ اعجاز چودھری، سابق سینیٹر کامل علی آغا، صوبائی وزیر محمد رضوان، شافع حسین، سلیم بریار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد نہ صرف قائم رہے گا بلکہ مزید مضبوط ہو گا۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان مسلم لیگ سے اتحاد کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، کچھ لوگ ہمارا اتحاد نہیں چاہتے اور افواہیں پھیلاتے ہیں لیکن دونوں جماعتوں میں کوئی ایسا اختلاف نہیں، بعض معاملات پر مؤقف میں فرق ہو سکتا ہے