وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام شہروں میں لاکھوں پلانٹس لگانے کا ٹارگٹ ہے۔صوبائی وزیرمحمودالرشید

راولپنڈی11فروری(اے پی پی)صوبائی وزیر پنجاب برائے ہاوسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمود الرشید نے کہاہے کہ حکومت کے تمام اتحادی ایک ہی پیج پر ہیں،اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت میں گروپ بندی ہے،میڈیا مالکان کو جو رقم ادا کرنی ہے وہ سابقہ دور حکومت کی ہے،ہم پرانے واجبات کی جانچ پڑتال کے بعد سب کو ادائگی کرینگے،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے …

راولپنڈی11فروری(اے پی پی)صوبائی وزیر پنجاب برائے ہاوسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمود الرشید نے کہاہے کہ حکومت کے تمام اتحادی ایک ہی پیج پر ہیں،اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت میں گروپ بندی ہے،میڈیا مالکان کو جو رقم ادا کرنی ہے وہ سابقہ دور حکومت کی ہے،ہم پرانے واجبات کی جانچ پڑتال کے بعد سب کو ادائگی کرینگے،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام شہروں میں لاکھوں پلانٹس لگانے کا ٹارگٹ ہے جو ہے جو پورا کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر نے پیر کے روز کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتطام راول پارک میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیرراشد حفیظ، ایم این اے صداقت عباسی ،ایم پی اے واثق قیوم،ایم پی اے عمر بٹ،ایم پی اے فرح آغا ،چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمواور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر محمودالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایچ اے راولپنڈی نے مختصر عرصے میں جس طرح ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں اورتفریح کیساتھ کھیلوں کی سہولیات فراہم کرناقابل تحسین قدم ہے۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ میڈیا اشتہارات کے حوالے سے دنیا میں کسی جگہ اتنا بڑا ٹیرف موجود نہیں لیکن یہ بات قابل بحث ہے،میڈیا ہمارے ساتھ پچھلے کئی مہینوں سے جو کر رہاہے ہم نے تو کوئی احتجاج نہیں کیا۔انہوں نے کہاہے کہ کوئی میڈیا ہاوس آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک ورکرز کو ساتھ لے کر نہیں چلتا اور وزیر اطلاعات پنجاب سے درخواست کرونگا کہ اس مسلے کو حل کروایا جائے۔ وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کے سلسلے میں صوبائی وزراءاور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے راول روڈ پبلک پارک میں اپنے اپنے نا م کے پودے لگائے،صوبائی وزرا ءنے ادارے کی ترقی اور ہر قسم کے تعاون کا ےقین دلایا اور پی ایچ اے راولپنڈ ی کی ان کاوشوں کو سراہا۔