اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو خطرناک صورتحال سے نکالنے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی معیشت کو جس صورتحال میں چھوڑا تھا اب وہ ڈینجر زون سے باہر آ رہی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ …
وزیر خزانہ اسد عمرکا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو خطرناک صورتحال سے نکالنے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی معیشت کو جس صورتحال میں چھوڑا تھا اب وہ ڈینجر زون سے باہر آ رہی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجہ میں جنوری 2019ءمیں تجارتی خسارہ 31.7 فیصد یا 1.1 ارب ڈالر کم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کا اگر گذشتہ سال سے مقابلہ کیا جائے تو تجارتی خدمات پر خسارہ میں بھی 800 ملین ڈالر یا 29 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں بھی جولائی 2018ءسے جنوری 2019ءتک 12.2 فیصد سے 12.77 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں نے اس اضافہ کو واضح بہتری قرار دیا ہے۔








