اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے کو آئندہ 10 دنوں میں وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی بلندی کے حوالہ سے پالیسی کا جائزہ لینے اور عمارات کے ڈیزائن کی منظوری کے عمل کو سہل اور تیز کرنے کےلئے ایک ہفتہ میں لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے …
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی اجازت دینے کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے کو آئندہ 10 دنوں میں وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی بلندی کے حوالہ سے پالیسی کا جائزہ لینے اور عمارات کے ڈیزائن کی منظوری کے عمل کو سہل اور تیز کرنے کےلئے ایک ہفتہ میں لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گرین ایریاز کو محفوظ کرنے، معاشی و رہائشی ضروریات کو پورا کرنے، بیرون ملک پاکستانیوں کو خصوصاً رئیل اسٹیٹ میں کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے ضروری ہے کہ قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کرکے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر میں سہولت پہنچائی جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی اجازت دینے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں معاون خصوصی علی نواز اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق، سیکرٹری ہوا بازی شاہ رخ نصرت، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالہ سے موجودہ ضوابط و قوانین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گرین ایریاز کو محفوظ کرنے، معاشی و رہائشی ضروریات کو پورا کرنے، بیرون ملک پاکستانیوں کو کاروبار اور خصوصاً رئیل اسٹیٹ میں کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے ضروری ہے کہ قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کرکے کثیر المنزلہ (ہائی رائز) عمارتوں کی تعمیر میں سہولت پہنچائی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوی ایشن ڈویژن اور سی ڈی اے آئندہ 10 روز میں ان علاقوں کی نشاندہی کریں گے جہاں ہوا بازی کے پیش نظر کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر نہیں ہو گی، کوشش کی جائے کہ ان علاقوں کی تعداد حتی المقدور کم ہو۔ سی ڈی اے دارالحکومت میں موجود عمارتوں کو کثیر المنزلہ عمارات میں بدلنے کےلئے قواعد و ضوابط مرتب کرے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے عمارات کے ڈیزائن کی منظوری کے عمل کو سہل اور تیز کرنے کےلئے ایک ہفتہ میں لائحہ عمل پیش کرے جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آٹومیشن (خودکاری نظام ) اور کم سے کم انسانی عمل دخل ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے آئندہ 10 دنوں میں عمارات کی بلندی کے حوالہ سے پالیسی کا جائزہ لے۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کے مقامات پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالہ سے بھی مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔








