پشاور۔12فروری (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی صدارت میں منگل کے روز گورنرہا¶س پشاور میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، قبائلی اضلاع کیلئے وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر، قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز اور اراکین پارلیمنٹ، چیف سیکرٹری محمد سلیم ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر محمدنعیم، …
گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ‘قبائلی پارلیمنٹرین کوقانونی و انتظامی اور دس سالہ ترقیاتی ایجنڈا سے متعلق بریفنگ

مزید خبریں
پشاور۔12فروری (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی صدارت میں منگل کے روز گورنرہا¶س پشاور میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، قبائلی اضلاع کیلئے وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر، قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز اور اراکین پارلیمنٹ، چیف سیکرٹری محمد سلیم ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر محمدنعیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اوراراکین پارلیمنٹ کو قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اقدامات ،قانونی و انتظامی اصلاحات اور دس سالہ ترقیاتی ایجنڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی صدار ت میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اوراراکین پارلیمنٹ پرمشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیاگیا۔ کمیٹی کے قیام کامقصد قبائلی عوام کی رائے اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق وہاں کے عوامی نمائندوں سے مشاورت یقینی بناناہے۔ کمیٹی اراکین قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اقدامات اورقبائلی عوام کو درپیش مسائل کے حل میں نہ صرف اپنی تجاویز پیش کرے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے ارکان چونکہ حقیقی معنوں میں قبائلی اضلاع سے منتخب نمائندے بھی ہیں تو وہ پی ٹی ایم سمیت تمام مسائل کو سیاسی سطح پر حل کرنے میں مددگارثابت ہوگی۔








