چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بدھ کو کراچی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ،سینیٹرز دلاور خان، محسن عزیز، سجاد طوری، احمد خان ، جاوید عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیرمین سینیٹ نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی والدہ کے …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بدھ کو کراچی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ،سینیٹرز دلاور خان، محسن عزیز، سجاد طوری، احمد خان ، جاوید عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیرمین سینیٹ نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سلیم مانڈوی والا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ وفد کے دیگر اراکین نے بھی غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔ چیرمین سینیٹ کچھ دیر تک غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے۔