ٹوکیو ۔ 29 جولائی (اے پی پی) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ جاپانی سائنس دانوں کی جانب سے ایک طویل مطالعہ کیا گیا جو تقریباً 20 سال تک جاری رہا جس میں 40 سے 79 سال تک کے 86 ہزار مردو خواتین کے روزانہ ٹی …
مسلسل ٹی وی دیکھنے سے پھیپھڑوں میں خون جمنے کا خدشہ
مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 29 جولائی (اے پی پی) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ جاپانی سائنس دانوں کی جانب سے ایک طویل مطالعہ کیا گیا جو تقریباً 20 سال تک جاری رہا جس میں 40 سے 79 سال تک کے 86 ہزار مردو خواتین کے روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے اور عمومی صحت کے باہمی تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ مطالعے میں انکشاف ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ ڈھائی سے 5 گھنٹے تک ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے باعث ہلاک ہونے کا امکان 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے میں ہر 2 گھنٹے کے اضافے پر اس طرح سے ہلاکت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔








